Mother's Day 2026 نغمات
← واپس
🎵 ورشپ لائبریری

ذوالجلال ، ذوالجلال یسوع اعلیٰ تیری شان

Zul-jalaal Zul-jalaal Yesu a'la teri shaan

👁 63
ذوالجلال ، ذوالجلال یسوع اعلیٰ تیری شان تو ہے شافی اور کافی تیری آمد پُر جلال
۱
تُو چھوڑ تخت کو دنیا میں بن انساں آیا ہے اور سب عالم کو راستہ تُو نے پاک بتایا ہے
یہ خوش ہیں تیری آمد سے سب دنیوی انسان
۲
کُل عرشِ بریں پر مل کے ملائک گیت گاتے ہیں ستائش اپنے خالق کی اور حمد سناتے ہیں
ہوشعنا، ابنِ اللہ کو ہی جس کی اعلیٰ شان
۳
آج گھر گھر تیری آمد کی لوگ خوشیاں مناتے ہیں سب عالم کو خوشخبری کا پیغام سناتے ہیں
اب دیکھے گا نظارہ تیرا سارا پاکستان
۴
کیا دھوم مچی اس خالق کی ہے یسوع جس کا نام اے لوگو آ کر دیکھو اُس کی عظمت کا پیغام
آ جاؤ اس کے قدموں میں اے اقوامِ جہان
۵
مبارک ہو ماں مریم تُو ہے تیری اعلیٰ شان تولد تیرے شکم سے ہے ہوا شاہ سلطان
وہ مالک ہے کُل چیزوں کا اور خالقِ جہان
۶
ستائش باپ اور بیٹے کی اور روح پاک کی ہو مبارک تیری آمد ہو سب بنی آدم کو
تو رزاق ہے کُل عالم کا اے شاہوں کےسلطان