Mother's Day 2026 نغمات
← واپس
🎵 ورشپ لائبریری

اے والدہ خدا کی مبارک تُو ہو

Ae Waalida Khuda Ki Mubarak Tu Ho

👁 105
اے والدہ خدا کی مبارک تُو ہو تو ماں ہے ہماری بچا بچوں کو
لوداتے، لوداتے، لوداتے مریم
۱
غریب و ناچار کی تُو ہو پناہ امیر و سالار کی ہو رہنما
لوداتے، لوداتے، لوداتے مریم
۲
چھوٹوں کو اطاعت کی راہ پر چلا بڑوں کو حلیم و فروتن بنا
لوداتے، لوداتے، لوداتے مریم
۳
پاکیزوں کی عفت کی ہو حامیہ تو صدمہ اُٹھانے سے اُن کو بچا
لوداتے، لوداتے، لوداتے مریم
۴
مسیح کی محبت سبھوں کو سکھا تُو توبہ کی راہ پاپیوں کو بتا
لوداتے، لوداتے، لوداتے مریم
۵
مصیبت کے دن ہو ہمارے قریب کہ ہم بھی اٹھائیں مسیح کی صلیب
لوداتے، لوداتے، لوداتے مریم
۶
اور جب ہم مریں گے تُو جنت کی راہ ہم تجھ سے ملیں گےگائیں گےسدا
لوداتے، لوداتے، لوداتے مریم