Mother's Day 2026 نغمات
← واپس
🎵 ورشپ لائبریری

تجھ کو سلام مریم تُو ہے جو ماں پیاری

Tujh Ko Salaam Mariam Tu Hai Jo Maa Pyaari

👁 68
تجھ کو سلام مریم تُو ہے جو ماں پیاری امید ہے ہماری اور زندگی ہماری
۱
تو رحم کی جو ماں ہے ہووے سلام تجھ کو تو ملکہ فلک ہے ہر ایک سے نیاری
۲
دنیا کی عورتوں میں تُو سب سے ہے مبارک پاکیزگی و خوبی تجھ میں بھری ہے ساری
۳
حوا کی بھولی بھٹکی اولاد ہیں جو ہم سب آتے ہیں پاس تیرے کر عاجزی و زاری
۴
اس آنسوؤں کی وادی میں ہم جلا وطن ہیں آہوں سے دل بھرا ہے آنکھوں سے خون ہے جاری
۵
کیجیے نگاہِ رحمت دکھلائیے یسوع کو شیریں شفیق مریم، اے مہرباں کنواری