🎵 ورشپ لائبریری
درِ آسماں ہے پیاری ماں ، مریم مریم مریم
Dar-e-Aasmaan Hai Pyaari Maa Mariam Mariam Mariam
درِ آسماں ہے پیاری ماں ، مریم مریم مریم
مجھ پہ ہمیشہ مہرباں ، مریم مریم مریم
میں نے گناہ جب تھے کئے
مانگی دعا میرے لیے
اپنے پیارے بیٹے سے ، مریم مریم مریم
۱
کچھ بھی نہیں جب تھا بنا ، مریم مریم مریم
تجھ کو خدا نے چن لیا ، مریم مریم مریم
خاتونِ پاک و لاخطا
پیارے یسوع کی والد ہ
قومِ خدا کی ثالثہ ، مریم مریم مریم
۲
تجھ سے میں وعدہ کرتا ہوں ، مریم مریم مریم
میں ہر گناہ سے ڈرتا ہوں ، مریم مریم مریم
شیطان سے جائے پناہ
تُو آسمان کی راہ دکھا
بیٹے کے گھر مجھ کو لے جا، مریم مریم مریم