Mother's Day 2026 نغمات
← واپس
🎵 ورشپ لائبریری

کتنا میٹھا ہے ماں تیرا نام

Kitna meetha hai maan tera naam

👁 685
(دوہڑا) تو نے جنم دیا دودھ اپنا دیا
کیسے بھولوں میں تیرا مقام
...
(استھائی) ماں ، ماں ، ماں ، ماں
کتنا میٹھا ہے ماں تیرا نام کتنا پیارا ہے ماں تیرا نام
۱
مریم سے کوئی پوچھے ماں کا مقام کیا ہے حناہ سے کوئی پوچھے ممتا کا دام کیا ہے
ماں ، میں تو صدقے تیرے ، جاؤں واری تیرے تو یہوواہ کا سچا انعام
۲
آغوش میں تیری ماں کتنا سکون پایا ٹھکرایا جب سبھی نے تو نے گلے لگایا
ماں، میں تو صدقے تیرے ، جاؤں واری تیرے تیری ممتا کو میرا سلام
۳
ماں کو بھلاؤں کیسے جینا سکھایا جس نے لاکھوں دعائیں کر کے یسوع ملایا جس نے
ماں، میں تو صدقے تیرے ، جاؤں واری تیرے تیرے پیار کا چرچا ہے عام