Mother's Day 2026 نغمات
← واپس
🎵 ورشپ لائبریری

تیرے لہو کے وسیلے ہو گئے پاپ شما

Tere lahu ky wasily hogye paap shama

✍️ ارنسٹ مل 👁 915
تیرے لہو کے وسیلے ہو گئے پاپ شما تیری صلیب سے یسوع پا گئے روگی شفا
تیرا لہو ، تیرا لہو ، تیرا لہو کرتا ہے پاپ شما
۱
۔ ہڈیوں میں جاں جو نہ ہو یسوع کا خون مانگ لے درد بیاں جو نہ ہو یسوع کا خون مانگ لے
دل کو سکوں جو نہ ہو یسوع کا خون مانگ لے ، بہتا لہو، بہتا لہو ، بہتا لہو ہم کو بھی دے گا ضیا
۲
۔ لہو کی قیمت ذرا مریم کی ممتا سے پوچھ اکلوتے بیٹے کا دام پاک یہوواہ سے پوچھ
پوری شفا کا پیغام کانٹوں اور کوڑوں سے پوچھ پاک لہو ، پاک لہو، پاک لہو ہم کو بھی دیگا شفا
۳
۔ سونے اور چاندی سے بھی یسوع کا خون قیمتی گھوڑوں اور رتھوں سے بھی یسوع کا خون قیمتی
رشتوں اور ناتوں سے بھی یسوع کا خون قیمتی زندہ لہو ، زندہ لہو، زندہ لہو کرتا ہے ہم کو رہا
۔۔۔ ابدی نجات دلاتا لہو، یسوع خدا ہے بتاتا لہو
بدروحیں ماربھگاتا لہو ، مردوں کو جان دلاتا لہو اندھوں کو بینا بناتا لہو، جامِ شفا بن جاتا لہو
پاک یہوواہ ملاتا لہو، بندھن توڑ دکھاتا لہو پاپوں کی قیمت چکاتا لہو، کتنے ہی روگ مٹاتا لہو
۔۔۔ پاپی کو راست بناتا لہو، گرتوں کو پھر سے اٹھاتا لہو
برے کی حمدسناتا لہو، یسوع سا ایماں دلاتا لہو ۔۔۔
فتحِ صلیب لے آتا لہو، کینسر کو جڑ سے سوکھاتا لہو ایماں کو تازہ بناتا لہو، لنگڑے کو چلنا سکھاتا لہو
۔۔۔ یسوع کی فطرت دلاتالہو، قدرت سے بھرتا ہی جاتا لہو
روح القدس سے ملاتا لہو، مردوں کو حرکت میں لاتا لہو ۔۔۔
لہو ۔ ۔۔ لہو یسوع کا لہو، بے دام لہو، بے عیب لہو، بے باک لہو،
بے پاپ لہو، آغاز لہو، انجام لہو برے کا لہو
شاداب لہو، قوت ہے لہو، قدرت ہے لہو، ندرت ہے لہو، نصرت ہے لہو
یسوع کا لہو۔۔۔ یسوع کا لہو۔۔ ۔ یسوع کا لہو