Mother's Day 2026 نغمات
← واپس
🎵 ورشپ لائبریری

دینِ حق سکھاتی ہے پاک ماں کلیسیا

Deen-e-haq sikhati hai paak maan Kalisiya

👁 77
دینِ حق سکھاتی ہے پاک ماں کلیسیا جنتی بناتی ہے پاک ماں کلیسیا
۱
سارے شک مٹانے کو راستی سکھانے کو پیار سے بلاتی ہے پاک ماں کلیسیا
۲
مانیں یا نہ مانیں ہم اِس کا اختیار ہے حکمِ رب سناتی ہے پاک ماں کلیسیا
۳
راستی سے پھر گئے جو گناہ میں گر گئے ان کو پھر اٹھاتی ہے پاک ماں کلیسیا
۴
پہنچیں ہم بہشت میں جس کے یاد کرنے سے وہ سبق سکھاتی ہے پاک ماں کلیسیا
۵
مشکلیں ہٹاتی ہے درد سب مٹاتی ہے دکھ میں کام آتی ہے پاک ماں کلیسیا
۶
لوگو اس بیان سے کیوں نہ ہو خوشی ہمیں شاہ سے ملاتی ہے پاک ماں کلیسیا