Mother's Day 2026 نغمات
← واپس
🎵 ورشپ لائبریری

پاک ماں مریم بزرگی دو جہاں میں آپ کی

Paak Maa Mariam Buzurgi Do Jahaan Mein Aap Ki

👁 72
پاک ماں مریم بزرگی دو جہاں میں آپ کی اس جہاں میں دھوم ہے اور آسمان میں آپ کی
۱
منتخب ہو کر تمہیں درجہ ملا مادرِ خدا کوئی نہ تھا بالمقابل اَور شاں میں آپ کی
۲
کر دیا تھا پاک پہلے روح القدس نے تمہیں روح ہوئی بے داغ داخل شکم ماں میں آپ کی
۳
کُل جہاں کی عورتوں میں سے مبارک آپ ہیں صفت آ سکتی نہیں مطلق بیاں میں آپ کی
۴
تم اُمید و زندگی ہو ہم اسیروں کی پناہ ہے سفارش کی ضرورت آسماں میں آپ کی
۵
تاکہ ہم یسوع مسیح کے وعدوں کے لائق بنیں وہ دُعا پُر اثر جو یسوع کی شاں میں آپ کی