Mother's Day 2026 نغمات
← واپس
🎵 ورشپ لائبریری

ماں جب میری یاد ستائے میری گڑیوں کو دیکھ لینا

Maa jab meri yaad sataaye meri gadhiyon ko dekh lena

👁 80
ماں جب میری یاد ستائے میری گڑیوں کو دیکھ لینا دل تیرا جب چین نہ پائے میری گڑیوں کو دیکھ لینا
۱
میں جن گڑیوں سے کھیلتی تھی وہ گڑیاں اب چھوڑ چلی جس آنگن میں کھیلی تھی میں اُس سے منہ موڑ چلی
آنگن نظر جب سونا آئے میری گڑیوں کو دیکھ لینا
۲
ماں میں اپنے گھر میں ہوں لاڈلی گھر والوں سے تم یہ کہنا آپ ہیں دُور پر میرے پاس ہے پاک کلام کا گہنا
ماں جب رات کو نیند نہ آئے میری گڑیوں کو دیکھ لینا
۳
شہزادی ہے تو یسوع کی یسوع ہی ہے سنگ تیرے مہکے پھولوں سی تُو بیٹی دھنک سے ہوں رنگ تیرے
یسوع کا تجھ پہ سایہ رہے مہکے تیرا انگنا