Mother's Day 2026 نغمات
← واپس
🎵 ورشپ لائبریری

اے پاک کنواری مریم فضل تجھ پر خدا کا ہُوا

Ae Paak Kunwari Mariam Fazl Tujh Par Khuda Ka Hua

👁 125
اے پاک کنواری مریم فضل تجھ پر خدا کا ہُوا دنیا کی عورتوں میں نام تیرا بلند ہُوا
۱
ہے مبارک تُو مبارک کہتی ہر زباں ہے تیرا رتبہ کیسا اعلیٰ یسوع کی تُو ماں ہے
روح پاک کی قدرت سے یسوع تیرے بطن سے ہُوا
۲
آسمان کا اور زمیں کا تُوہے حصہ بنی تُو خدا کے منصوبے کا خاص حصہ بنی
تجھ پہ ہی خدا نے نظر کی کیسا تجھ پر کرم یہ ہُوا
۳
تیری جان خدا کی بڑائی دل سے کرنے لگی تُو نہ دُنیا سے گھبرائی آگے بڑھنے لگی
تجھے قوت دینے تجھ پہ پاک روح کا سایہ ہُوا