نندیا کس نے چرائی
دِل کے آنگن میں چپکے چپکے
بجنے لگی شہنائی
نندیا کس نے چرائی
۔۔۔
سازینے سے بجنے لگے ہیں
پھول خوشی کے کھلنے لگے ہیں
شوخ ستاروں کی نگری میں
کس نے لی انگڑائی
نندیا کس نے چرائی
۔۔۔
مدھر ملن کی آس لگائے
سپنوں کی بارات سجائے
آشاؤں کے دیپ جلائے
پریت کی ریت نبھائی
نندیا کس نے چرائی