گیت جگا جا
ونسینٹ پیس عصیم
گیت
مطالعات: 91
پسند: 0
چپکے چپکے چوری چوری سپنوں میں آ جا
دل کے سونے سونے گھر میں پیار کے گیت جگا جا
۔۔۔
ایک تمنا سہمی سہمی برسوں کا ارمان
ایک خلش ہے میٹھی میٹھی دل میں اک طوفان
تنہائی کے سونے پن میں ایک جھلک دکھلا جا
دل کے سونے سونے گھر میں پیار کے گیت جگا جا
۔۔۔
تارے گن گن رین بتا دی اک پل نہ ہی چین
دریا دریا امڈ پڑے ہیں یہ دکھیارے نین
آشاؤں کے من مندر میں آس کا دیپ جلا جا
دل کے سونے سونے گھر میں پیار کے گیت جگا جا
۔۔۔
ہے آکاش پہ ایک ستارہ پلک پلک جھپکائے
جیسے میرے من مندر کے بجھتے دیپ جلائے
بادل کے پیچھے سے آ کر چندا روپ دکھا جا
دل کے سونے سونے گھر میں پیار کے گیت جگا جا
واپس جائیں