مَیں پاگل پاگل متوالا
ونسینٹ پیس عصیم
گیت
مطالعات: 134
پسند: 0
مَیں پاگل پاگل متوالا
آشا کا من میں اجیالا
...
کس اوٹ چھُپے کِس دیس گئے
کِس کارن ہم سے رُوٹھ گئے
کیوں دُکھ کی نگری میں ساجن
سپنوں کی ٹوٹ گئی مالا
مَیں پاگل پاگل متوالا
...
گلیاں سُونی بازار اُجڑے
پگ پگ ویرانی چھائی ہے
کیوں دِل سودائی راتوں کو
اِک دیپ جلائے مٹیالا
مَیں پاگل پاگل متوالا
واپس جائیں