کیا لکھ دیا ہے آپ نے اپنے جواب میں
ونسینٹ پیس عصیم
غزلیات
مطالعات: 101
پسند: 0
کیا لکھ دیا ہے آپ نے اپنے جواب میں
اپنا حسابِ جرم بھی میرے حساب میں
۔۔۔
رنگِ شفق کا سحر بھی ہے ٹوٹنے لگا
ڈھلنے لگی ہے شام سی رنگِ شہاب میں
۔۔۔
اڑنے لگا خلاؤں میں جلتا ہُوا بدن
چپکے سے آ گیا کوئی پھر میرے خواب میں
۔۔۔
ہاں اب نقیبِ آسماں بھی کہہ رہا ہے یہ
لکھا گیا تھا بس یہی کچھ تیرے باب میں
۔۔۔
ہم راز ہم نوا کسے سمجھیں یہاں عصیمؔ
جب غیر اپنے ہو گئے شہرِ خراب میں
واپس جائیں