دَورِظُلمت دیس سے جانے والا ہے
عمانوئیل نذیر مانی
غزلیات
مطالعات: 104
پسند: 0
دَورِظُلمت دیس سے جانے والا ہے
اَمن پرندہ پَر پھَیلانے والا ہے
...
بن جائے گا زِینت مُفلِس ہونٹوں کی
وقت نیا اَب گیت وہ گانے والا ہے
...
یہ بتلا دے یار کِتابِ زِیست میں کیا
حادِثہ کوئی دِل دَہلانے والا ہے
...
جِس موسم میں پھُول کھِلے تھے اُلفت کے
اب وہ موسم دِل تڑپانے والا ہے
...
کب تک دَرد کی دُھوپ ہمیں جھُلسائے گی
رَحمت کا بادل اب چھانے والا ہے
...
برسوں سے زِنداں میںبند پڑا ہے جو
اب وہ ہر دِیوار گِرانے والا ہے
...
لَوٹ آئے گا مانیؔ آخِر اِک دِن وہ
مُجھ کو چھوڑ کے دُور جو جانے والا ہے
واپس جائیں