جنم دِن کی مُبارک ہو
خُوشی کا دِن ہے پِھر آیا
مُبارک دِل سے ہو تُم کو
مَحبّت سے بھرا یہ دِن
دُعا ہونٹوں پہ ہے میرے
تُمہیں لاکھوں مِلیں خُوشیاں
مِرے رَب کی مُحبّت کا
رہے سایہ تُمہارے ساتھ
ہمیشہ تُم بڑھو آگے
تُمہارے خاص دِن پر مَیں
تُمہیں مِلنے کو آیا ہُوں
چُھپا ہے پیار اِن میں جو
یہ کیک اور پُھول لایا ہُوں