منائیں جوش سے عیدِ ظُہُور آئی ہے
عمانوئیل نذیر مانی
مسیحی شاعری
گیت
مطالعات: 109
پسند: 0
منائیں جوش سے عیدِ ظُہُور آئی ہے
مُجوسِیوں کو سِتارے کی رہنمائی ہے
...
بڑی طویل مُسافت کے بعد آئے ہیں
مُجوسِی ساتھ عقِیدت کے تحفے لائے ہیں
نصیب والوں نے دِل کی مُراد پائی ہے
...
مسیحا نُور ہے تاریکی میں چمکتا ہے
کہ روشنی وہ اَندھیروں میں آپ کرتا ہے
اُسی کے دَم سے زَمانے میں روشنائی ہے
...
خُدا نے ہم کو بنایا ہے زِندگی کے لئے
ہے اُس نے بھیجا زَمانے میں روشنی کے لئے
ہمارے حِصّے میں ہی روشنی یہ آئی ہے
واپس جائیں