ہم مُجوسِی ہیں تین مشرِق کے
عمانوئیل نذیر مانی
مسیحی شاعری
گیت
مطالعات: 108
پسند: 0
ہم مُجوسِی ہیں تین مشرِق کے
بھید ہم نے خُدائی پائے ہیں
...
اِک سِتارے کی رہنمائی میں
ایک رَستہ طویل طے کر کے
ہم مُنجّی کے پاس پہنچے ہیں
...
آ کے ٹھہرا جہاں سِتارا ہے
کِتنا پیارا ہے چَرنی کا منظر
پُوری دُنیا میں اِس کے چرچے ہیں
...
ہم نے سَجدہ کیا ہے آ کے اُسے
ساری دُنیا کا بادشاہ ہے وہ
سامنے اُس کے تحفے رکھے ہیں
واپس جائیں