خُدا کے فضائل ہے پھر ساتھ لایا
عمانوئیل نذیر مانی
گیت
مطالعات: 118
پسند: 0
خُدا کے فضائل ہے پھر ساتھ لایا
نیا سال آیا نیا سال آیا
...
نئے سال میں کُچھ نیا ہم کریں گے
ہمیشہ خُدا کی رضا پر چلیں گے
رہے دُور ہم سے گناہوں کا سایہ
...
کلامِ مُقدّس کو پڑھتے رہیں گے
خُدا نُور ہے اُس میں چلتے رہیں گے
نیا سال جِس نے ہے ہم کو دِکھایا
...
نئے سال میں یہ ارادہ ہیں کرتے
دُعا میں خُدایا یہ وعدہ ہیں کرتے
سبھی ہوں گے اپنے نہ ہو گا پرایا
واپس جائیں