رحمت ہُوئی ہے سب پر رحمان آ گیا ہے
عمانوئیل نذیر مانی
مسیحی شاعری
مطالعات: 98
پسند: 0
رحمت ہُوئی ہے سب پر رحمان آ گیا ہے
چَرنی میں مُخلصی کا سامان آ گیا ہے
...
تارا دِکھا رہا ہے مَنزل اُمید والی
آنکھیں اُٹھا کے دیکھو چرنی کی شاں نِرالی
جِس کے تھے مُنتظِر ہم رحمان آ گیا ہے
...
مرکز ہے راحتوں کا وہ اَمن کا ہے بانی
اپنی مَحبتوں کی اُس نے ہے دی نِشانی
اِنساں کے رُوپ میں وہ ذِیشان آ گیا ہے
...
ہمراہِ ابنِ مریم آئے نئے زمانے
روشن ہوئے ہیں ماؔنی سارے ہی اب گھرانے
بن کے جہاں میں سَب کی پہچان آ گیا ہے
واپس جائیں