بڑا دِن مُسرّت کا تہوار ہے
عمانوئیل نذیر مانی
مسیحی شاعری
مطالعات: 104
پسند: 0
بڑا دِن مُسرّت کا تہوار ہے
خُدا کی مَحبّت کا اِظہار ہے
...
مُنجّی کی رحمت کا ہم پر ہے سایہ
غموں سے چُھڑانے وہ دُنیا میں آیا
یہ چرنی میں اُس کا ہی دِیدار ہے
بڑا دن ۔۔۔
یہ رُوپ اُس نے جو آدمی کا لِیا ہے
انوکھا بہت کام اُس نے کِیا ہے
ہُوا شادماں ہر گنہ گار ہے
بڑا دن ۔۔۔
فرشتوں نے چاہت کے نغمات گائے
فلک شادماں ہے زمیں مُسکرائے
نیا ہی کوئی آج سَنسار ہے
بڑ ا دن ۔۔۔
واپس جائیں