بہت مشکل ہوئی لیکن کنارہ کر لیا ہم نے
عارف پرویز نقیب
غزلیات
مطالعات: 175
پسند: 0
بہت مشکل ہوئی لیکن کنارہ کر لیا ہم نے
تمہارے بعد بھی جینا گوارا کر لیا ہم نے
۔۔۔
یہ مت پوچھو کہ گزری ہے تو گزری کس طرح جاناں
چلو جیسے بھی ہو پایا گزارا کر لیا ہم نے
۔۔۔
کسی کے ساتھ ہیں ہم تو تمہیں حیرانگی کیوں ہے
یہی سمجھو کہ تنکے کو سہارا کر لیا ہم نے
۔۔۔
تمہارے خط جلائے تو بہت روئے بہت روئے
کہ تم کو بھول جانے کا یہ چارہ کر لیا ہم نے
۔۔۔
بھلا الزام کیوں دیتے نقیبؔ اُس پہ محبت کا
خود اپنی بدنصیبی کو اشارہ کر لیا ہم نے
واپس جائیں