جس طرح ایک چھوٹے بچے میں اس کی معصومیت سب سے نمایاں ھوتی ھے بالکل ایسے ھی عارف پرویز نقیب کی شخصیت پر اس کی شاعری غالب ھے۔ شاعری کے باقاعدہ قاری کو صاف محسوس ھوتا ھے کہ انکا کلام شاعرانہ خصوصیات سے بھر پور ھے اور کوئی شعر بھی اپنا اثر چھوڑے بغیر نہیں جاتا۔ اچھا ھوتا کہ انہیں شاعری کہ علاؤہ کوئی دوسرا دکھ نہ ھوتا اور یوں ھمارے ھاں ذمہ دارانہ شعراء کی روایت مزید مضبوط ھوتی۔