انکار و اقرار سے پہلے سوچیں گے
عارف پرویز نقیب
غزلیات
مطالعات: 131
پسند: 0
انکار و اقرار سے پہلے سوچیں گے
چاہت کے اظہار سے پہلے سوچیں گے
۔۔۔
سچ کی لاش کو کب اور کیسے دفنائیں؟
جھوٹ کے کاروبار سے پہلے سوچیں گے
۔۔۔
پیار بغاوت گویا رسم و ریت سے ہے
اپنی جیت یا ہار سے پہلے سوچیں گے
۔۔۔
کیسے جائیں عشق کے بالا خانے پر
گھنگھرو کی جھنکار سے پہلے سوچیں گے
۔۔۔
یار نقیبؔ بچھڑنا طے ہے پھر بھی تو
اِس بحث و تکرار سے پہلے سوچیں گے
واپس جائیں