بدل لیے ہیں جو رستے وضاحتیں کیسی؟
عارف پرویز نقیب
غزلیات
مطالعات: 115
پسند: 0
بدل لیے ہیں جو رستے وضاحتیں کیسی؟
کہ چھوڑا کس لیے؟ کیسے؟ وضاحتیں کیسی؟
...
ہماری نیند میں تُم نے خلل نہیں ڈالا
ہمارے ٹوٹے نہ سپنے وضاحتیں کیسی؟
...
تمہیں یہ شکوہ کہ دیکھا نہیں تمہیں ہم نے
ہم تمہیں دیکھ کے سُن تھے، وضاحتیں کیسی؟
...
ہے قتل و خون کا ہر سو یہ شور سا برپا
اُٹھے ہیں کتنے جنازے وضاحتیں کیسی؟
...
دیوارِ خوف کھڑی ہے نقیبؔ رستے میں
ہیں لوگ سہمے ہوئے سے وضاحتیں کیسی؟
واپس جائیں