دکھاوہ
یہاں ہر چیز دھوکا ہے
وفا بھی اک دکھاوہ ہے
عبادت بھی ریا کاری
دُعا بھی اک دکھاوہ ہے
مداری گر ہیں میداں میں
شفا بھی اک دکھاوہ ہے
یہاں ہر شام بکتی ہے
حیا بھی اک دکھاوہ ہے
یہاں ہم سارے مجرم ہیں
سزا بھی اک دکھاوہ ہے
یہاں سجدے بھی جھوٹے ہیں
ادا بھی اک دکھاوہ ہے