کبھی بدحال بدلیں گے ؟ یہ ممکن ہے کہ نا ممکن
عارف پرویز نقیب
غزلیات
مطالعات: 133
پسند: 0
کبھی بدحال بدلیں گے ؟ یہ ممکن ہے کہ نا ممکن
یہ ماہ و سال بدلیں گے ؟ یہ ممکن ہے کہ نا ممکن
...
کبھی مضرابِ چاہت سے نیا نغمہ بھی اُبھرے گا؟
کبھی سُر تال بدلیں گے ؟ یہ ممکن ہے کہ نا ممکن
...
ہیں کتنے بھیڑیے بھی بھیڑ کی کھالوں میں پوشیدہ
کبھی یہ کھال بولیں گے ؟ یہ ممکن ہے کہ نا ممکن
...
میری بس یہ گزارش ہے یوں نعرے مارنے والو
یہ قیل و قال بدلیں گے ؟ یہ ممکن ہے کہ ناممکن
...
یہ دیں کے نام پر جو اوڑھ کے نفرت چلے آئے
وہ اپنی شال بدلیں گے ؟ یہ ممکن ہے کہ ناممکن
...
بساطِ وقت پہ اپنے یہ پنجے گاڑنے والے
یہ اپنی چال بدلیں گے ؟ یہ ممکن ہے کہ نا ممکن
واپس جائیں