داغ ہائے جگر چھپانے کی
وکٹر جان
غزلیات
مطالعات: 7
پسند: 0
داغ ہائے جگر چھپانے کی
ہم کو عادت ہے مسکرانے کی
۔۔۔
جستجو ایک شرطِ اول ہے
منزلوں کو قریب لانے کی
۔۔۔
اک مکمل جہاں کی خواہش بھی
خود فریبی ہے اس زمانے کی
۔۔۔
دشت گلزار کرتے جاتے ہیں
جن میں جرأت ہو آگے جانے کی
۔۔۔
جب میں اپنوں سے دور جا نکلا
تب حقیقت کھلی فسانے کی
۔۔۔
جانِ ہمت کہاں سے لاؤں میں
اپنی تعمیر آپ ڈھانے کی
واپس جائیں