Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
حقیقی محبت - فاختہ

حقیقی محبت

وکٹر جان نظمیں مطالعات: 14 پسند: 0

جو ٹکرائے زمانے سے
حقیقت کو جو اپنائے
جو اک بحر تبسم میں - گلِ لالہ کی رعنائی سے
مہکائے چمن بھر کو
جو پُر آشوب راہوں میں
وفا کے مرمریں نغموں پہ مثلِ بلبلِ بے تاب شرماۓ تڑپ جائے
زمانے کی ہوس سے دور - کوسوں دور بیٹھی ہو
جسے احساس ہو اس کا
وفا کے داغ میں لپٹے ہوئے ناوک کی بے چینی کو ناممکن ہے سہہ پانا
جو سچ کی سب رداؤں سے وفا کو ڈھانپ لیتی ہو
جانِ وفا کے روبرو آکر بہت ہی صاف کہتی ہو
جو الفت بھی کرے دل سے
شکایت بھی کرے کھل کے
زمانے کے خداؤں کو
جو دکھلا دے وفا کیا ہے
مزاجِ عشق کی فطرت سے تاباں ہو درخشاں ہو
مزین ہو
شرارت ہو، شرافت ہو
نزاکت ہو، حقیقت ہو
حیا کی سلوٹوں میں بھی - جو اک شوخی کی داعی ہو
فقط اک لمس ہی جس کا مداوا زخمِ دل کا ہو
سنا ہے اس جہاں میں بھی کہیں ایسی محبت ہے جو ہربل سانس لیتی ہے
مگر اس دورِ حاضر میں
وفا کے جھوٹے نغموں کو سجا کر اپنے ہونٹوں پر
کئی رنگوں کے چہرے بھی مجھے ملتے ہیں روزانہ
سبھی ہیں جھوٹے افسانے
سو اے جانِ حیا ان کو فقط اتنا ہی کہتا ہوں
زبان پہ جو نہیں آئی
کہانی اور ہی کچھ ہے
حقیقت اور ہی کچھ ہے
فسانہ اور ہی کچھ ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید