Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
"انگشت بدنداں" - فاختہ

"انگشت بدنداں"

وکٹر جان نظمیں مطالعات: 2 پسند: 0

​کئی بدصورت چہروں کو
میں نے بھی تو دیکھا ہے
نیلے نیلے گگن کے سائے
عکس کے پیچھے عکس چھپائے
دیکھا میں نے اک لڑکی کو
اُس کے تن پر نام کے کپڑے
کچرے میں اک بچہ رکھ کے
لوٹ گئی وہ دھیرے دھیرے
میں نے جب یہ سب کچھ دیکھا
حیرانی کے اس عالم میں
جلنے لگا تھا ذہن یہ میرا
ایک سوال نے رفتہ رفتہ
میرا ذہن ہی نوچ لیا تھا
یہ غربت کی ماری ہے
یا
پھر اس سے بھول ہوئی ہے؟
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید