Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
زندگی یونہی گزرتی ہی چلی جاتی ہے - فاختہ

زندگی یونہی گزرتی ہی چلی جاتی ہے

وکٹر جان غزلیات مطالعات: 17 پسند: 1

زندگی یونہی گزرتی ہی چلی جاتی ہے
ریت مٹھی سے سرکتی ہی چلی جاتی ہے
پھر تیرے درد کی دولت سے میری جانِ وفا
دل کی ویرانی نکھرتی ہی چلی جاتی ہے
خس و خاشاکِ تمنا میں کسی کے غم کی!
ایک چنگاری بھڑکتی ہی چلی جاتی ہے
لاکھ چاہا تھا کہ ہونٹوں کو سیئے ہی رکھوں
بات سے بات نکلتی ہی چلی جاتی ہے
جانِ صحرا میں سرابوں کا تعاقب جیسے
زندگی ہے کہ بھٹکتی ہی چلی جاتی ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید