ماحول بے مزہ ہے یسوع نام کے بغیر
حزقی ایل سروش
غزلیات
مطالعات: 108
پسند: 0
ماحول بے مزہ ہے یسوع نام کے بغیر
ویران راستہ ہے یسوع نام کے بغیر
1
ان گردشوں میں منزلیں ڈھونڈیں کہاں کہاں
کس میں یہ حوصلہ ہے یسوع نام کے بغیر
2
عہد و وفا خلوص کے لمحے نہیں رہے
ہر شخص بے وفا ہے یسوع نام کے بغیر
3
تجھ کو سروش ؔ لایا ہوں قربت کے شہر میں
ورنہ تو بے نوا ہے یسوع نام کے بغیر
واپس جائیں