اے پربھو ہم تیرے در پر سجدہ کرنے آئے ہیں
حزقی ایل سروش
گیت
مطالعات: 91
پسند: 0
اے پربھو ہم تیرے در پر سجدہ کرنے آئے ہیں
اپنے اپنے دل نذرانے لے کے تیرے گھر آئے ہیں
...
تیری عظمت کے گُن گائیں ، تیرے پیار کے نغمے سنائیں
تیری پرستش حمد و ثنا سب مل کر کرنے آئے ہیں
...
دھرتی کی یہ خلقت ساری ، اور فلک کی فوج وہ بھاری
مکتی داتا جان کے تجھ کو پیار دکھانے آئےہیں
...
پیار کا بہتا ساگر تُو ہے ، ہر ذرّ ے میں پنہاں تُو ہے
خالی دلوں کو بھر دو یسوع جی پیاس بجھانے آئےہیں
...
گرتےہوؤں کو تُو نے سنبھالا ، پاپوں کی کیچ سے ہم کو نکالا
شکر گزاری کرتے ہوئے ہم درشن پانے آئے ہیں
واپس جائیں