اَندھیرے چِیر کے آؤ ضِیا تلاش کریں
عمانوئیل نذیر مانی
غزلیات
مطالعات: 110
پسند: 0
اَندھیرے چِیر کے آؤ ضِیا تلاش کریں
تو کِیُوں نہ اَپنے ہی دِل میں خُدا تلاش کریں
وَگرنہ سانس بھی لینا محال ہوگا یہاں
شدید حَبس ہے آئو ہَوا تلاش کریں
عجیب رَوگ لگا کر چَلا گیا ہے کوئی
کہاں پہ جائیں کہاں ہم شِفا تلاش کریں
کہیں مِلے گا ہمیں اصل زِندگی کا سُراغ
کہ چار سُو ہے عَداوت، وَفا تلاش کریں
کِتابِ زِیست کے اوراق کھول کر مانیؔ
کبھی جو کرتی تھی پیچھا صَدا تلاش کریں
واپس جائیں