تعاقب میں اَگر لَشکر نہیں ہے
عمانوئیل نذیر مانی
غزلیات
مطالعات: 121
پسند: 0
تعاقب میں اَگر لَشکر نہیں ہے
عدُو کا پھِر تو کوئی ڈَر نہیں ہے
اَبھی رَختِ سَفر مَت باندھیے گا
ابھی یہ فیصلہ بِہتَر نہیں ہے
مِرے خوابوں کی دُنیا جھُوٹ ہے سَب
حَقیقت میں کوئی مَنظر نہیں ہے
مُجھے تعلیم ہے بچّوں کو دینی
کوئی اِس سے بڑا زیور نہیں ہے
اَکیلا گھُومتا ہُوں دَربدر مَیں
کوئی دُنیا میں اَب دِلبر نہیں ہے
مکاں ہے، چار دِیواری ہے بس اب
بِنا تیرے اَے ماں یہ گھر نہیں ہے
مِرے حالات پر روتا تھا اَکثر
کہاں ڈُھونڈوں وہ چشمِ تر نہیں ہے
وہ میرے دَرد کو سمجھے گا مانیؔ
اگر اِنسان ہے پَتھّر نہیں ہے
واپس جائیں