دُعا
عمانوئیل نذیر مانی
غزلیات
مطالعات: 110
پسند: 0
اے خُدا اب دِکھائی دے مُجھ کو
دَردوغم سے رِہائی دے مُجھ کو
میری آنکھوں کو وہ بصارت دے
تیری صُورت دِکھائی دے مُجھ کو
تُو چھُپا کائنات میں ہے کہاں
تیری آہٹ سُنائی دے مُجھ کو
چاند سُورج ہیں تیری کاری گَری
آسماں تک رَسائی دے مُجھ کو
میرے دِل میں تِرا کلام رہے
یوں زَباں کی صفائی دے مُجھ کو
مَیں بنوں روشنی اَندھیروں میں
اے خُدا روشنائی دے مُجھ کو
رَشک قِسمت کو آئے مانیؔ پر
اِس قدر پارسائی دے مُجھ کو
واپس جائیں