سِتارے بات کرتے ہیں
عمانوئیل نذیر مانی
غزلیات
مطالعات: 139
پسند: 0
سِتارے بات کرتے ہیں
تو سارے بات کرتے ہیں
مَیں جب خاموش ہوتا ہُوں
اِشارے بات کرتے ہیں
زَمیں پر ہم نے دِن کیسے
گُزارے، بات کرتے ہیں
اُڑیں تو پِھر ہواؤں سے
شَرارے بات کرتے ہیں
سَمُندر شور کرتا ہے
کِنارے بات کرتے ہیں
کہانی ہو جو بچّوں کی
غُبارے بات کرتے ہیں
تُمہارے شعر میں مانیؔ
نَظارے بات کرتے ہیں
واپس جائیں