لاس اینجلس میں لگی ہوئی آگ کے پس منظر میں رحم کے لئے دُعا - فاختہ
لاس اینجلس میں لگی ہوئی آگ کے پس منظر میں رحم کے لئے دُعا
عمانوئیل نذیر مانینظمیںمطالعات: 120پسند: 0
لاس اینجلس میں لگی ہوئی آگ کے پس منظر میں *
رحم کے لئے دُعا
یارَب اپنا رَحم دِکھا
جَـلتے شہر کو آپ بچا
آگ لگی ہے تیز بہت
مُشکِل میں ہیں لوگ تِرے
اَپنے رَحم کی بارِش سے
جَلتے شعلوں کو تُو بُجھا
اپنے ہاتھ اُٹھاتے ہیں
اَمن کے دِیپ جَلاتے ہیں
آنگن آنگن نگر نگر
رَحم تِرا ہو فضل تِرا
ہر شے تیرے تابع ہے
تُجھ بِن کب یہ سانس چلے
ہر اِک شے کا خالِق تُو
تُو ہے مالِک تُو ہے خُدا
* امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جنوری 2025 میں شدید جنگلاتی آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں
27 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور تقریباً 40 ہزار ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا