نیا سال
عمانوئیل نذیر مانی
نظمیں
مطالعات: 151
پسند: 0
سال نیا یہ آپ خُدا نے بخشا ہے
اپنی قُدرَت کے سائے میں رکھّا ہے
جِیون کی ہر برکت اُس سے مِلتی ہے
سالِ نو کی نعمت اُس نے بخشی ہے
ہر نعمت کا مالِک کِتنا اَچھّا ہے
اپنے رَب کے گیت ہمیشہ گائیں گے
اَندھیاروں میں روشن دِیپ جَلائیں گے
ہم نے سالِ نو میں یہ ہی سوچا ہے
مانیؔ، رَب کی شُکرگزاری کرتے ہیں
ہر اِک موڑ پہ اُس کا ہی دَم بھرتے ہیں
نامُمکِن کو بھی جو مُمکِن کرتا ہے
واپس جائیں