انکار وہ کر دیتا ہے اقرار سے پہلے
عارف پرویز نقیب
غزلیات
مطالعات: 130
پسند: 0
انکار وہ کر دیتا ہے اقرار سے پہلے
دروازہ بنا لیتا ہے دیوار سے پہلے
۔۔۔
وہ جس میں کوئی درد بیاں ہو نہیں پاتا
وہ لمحہ ملا، لمحہِ اظہار سے پہلے
۔۔۔
یہ جیت کسی اَور کے ہی نام ہے کرنا
اس پیار میں کب سوچا تھا یہ ہار سے پہلے
۔۔۔
یہ شہر عجب شہر ہے اس شہر میں خبریں
دیواروں پہ آ جاتی ہیں اخبار سے پہلے
۔۔۔
یوں اپنا بچھڑ جانا مقدر جو ہوا ہے
وہ سو گیا اک لمحہؑ بیدار سے پہلے
واپس جائیں