سچ کہنا اور سننا مشکل ہوتا ہے
عارف پرویز نقیب
غزلیات
مطالعات: 134
پسند: 0
سچ کہنا اور سننا مشکل ہوتا ہے
درد ہے آخر سہنا مشکل ہوتا ہے
۔۔۔
کہساروں سے راگ الاپتی ندیوں کا
خاموشی سے بہنا مشکل ہوتا ہے
۔۔۔
اپنے قد سے بڑھ کے کچھ مل جائے تو
اپنی حد میں رہنا مشکل ہوتا ہے
۔۔۔
جب شہروں میں جنگل کا قانون چلے
انسان بن کے رہنا مشکل ہوتا ہے
۔۔۔
ہنستے ہنستے بچھڑا ہو تو یار نقیبؔ
چھپ چھپ کے غم سہنا مشکل ہوتا ہے
واپس جائیں