حمد
عارف پرویز نقیب
غزلیات
مطالعات: 149
پسند: 1
ائے میرے خدا یہ کمال کر
میری سمت روئے جمال کر
۔۔۔
میں کہ ریزہ ریزہ وجود ہوں
مجھے تھام تھوڑا سنبھال کر
۔۔۔
میری روح و جان ہے منتشر
مرا یہ تو رشتہ بحال کر
۔۔۔
میں کہ ملتجی ہوں جواب دے
مجھے یوں نہ محوِ سوال کر
۔۔۔
تو ازل سے ہے تو ابد تک
میں تو خاک ہوں یہ خیال کر
۔۔۔
مجھے زندگی سے نواز کر
مرا جینا یوں نہ محال کر
۔۔۔
تو نقیبِؔ وصفِ عروج ہے
مجھے یوں نہ روبہِ زوال کر
واپس جائیں