ہے زمین و فلک پہ خوشی ہی خوشی
حمید ہنری
گیت
مطالعات: 130
پسند: 0
ہے زمین و فلک پہ خوشی ہی خوشی
شادمانی سے ساری ہے دنیا بھری
ہر طرف، ہر جگہ، ہر قدم روشنی
جی اُٹھے جو مسیح، جی اُٹھی زندگی
دیکھ ایسٹر کا مطلب نئی آس ہے
یہ فنا سے بقا تک کا اتہاس ہے
اس کا پیغام ہے امن سے دوستی
جی اُٹھے جو مسیح، جی اُٹھی زندگی
دار و مقتل کے اندر یہ عقدہ کھُلا
موت میں زندگی کا دریچہ کھُلا
کہ یکایک خزاں میں بہار آگئی
جی اُٹھے جو مسیح، جی اُٹھی زندگی
ظلمتِ دل میں پھر روشنی کیجئے
اب نئے طور سے زندگی کیجئے
موت کی وادیوں سے ہوئی واپسی
جی اُٹھے جو مسیح، جی اُٹھی زندگی
واپس جائیں