پھر ساز بجے سنگیت ہوا (کرسمس گیت)
حمید ہنری
مسیحی شاعری
مطالعات: 156
پسند: 0
پھر ساز بجے سنگیت ہوا
نئی لیء ابھری نیا گیت ہوا
یسوع آیا ہے، یسوع آیا ہے
اس جیون کے غم خانے میں، تنہائی کے ویرانے میں
یسوع آکے اپنا میت ہوا، سنگیت ہوا، نیا گیت ہوا
یسوع آیا ہے، یسوع آیا ہے
ہمراز بنا، دمساز بنا، اور دکھیوں کی آواز بنا
سب ہارے ہوؤں کی جیت ہوا، سنگیت ہوا، نیا گیت ہوا
یسوع آیا ہے، یسوع آیا ہے
الفت نے خدا کی جسم لیا، ہے نورِ خدا کا جنم ہوا
اور دونوں جہاں کی پریت ہوا، سنگیت ہوا، نیا گیت ہوا
یسوع آیا ہے، یسوع آیا ہے
واپس جائیں