مقدس فرانسِس اسیسی
حمید ہنری
گیت
مطالعات: 121
پسند: 0
دکھیاروں کا مسیحا، فرانسِس اسیسی تھا
ابنِ خدا کا پیارا، فرانِسس اسیسی تھا
...
ہر دم خدا کے ساتھ دُعا میں رہا کیا
وہ پیکرِ وفا تھا وفا میں رہا کیا
فِکر و عمل میں یکتا، فرانسِس اسیسی تھا
...
زندہ مسیح کو اوڑھ کے پگ پگ لئے پھرا
انجیل کے پیغام کو جگ جگ لئے پھرا
رُوحِ رواں کلیسا فرانسِس اسیسی تھا
...
لاکھوں دِلوں کو نُورِ صداقت سے بھر دیا
کتنے ہی منکروں کو مسیحا کا کر دیا
قاصدحیاتِ نو کا فرانسِس اسیسی تھا
واپس جائیں