اس مبارک بدن کی عریانی
حمید ہنری
غزلیات
مطالعات: 107
پسند: 0
اس مبارک بدن کی عریانی
میرے تن کا لباس ہو جیسے
میری مکتی طویل افسانہ
کلوری اقتباس ہو جیسے
’’ایلی ایلی لما شبقتانی‘‘
آخری التماس ہو جیسے
وہ سرِ دار آخری ہچکی
زندگی کی اساس ہو جیسے
موت کو بھی ثبات مل نہ سکا
اک حقیقت قیاس ہو جیسے
واپس جائیں