ہر دور کا مسیحا، ہر دورکی امید (کرسمس گیت)
حمید ہنری
مسیحی شاعری
مطالعات: 188
پسند: 0
ہر دور کا مسیحا، ہر دورکی امید
ہر درد کی دوا، ہر غمزدہ کی عید
ہر جا سجا ہے دیکھو، خوشیوں کا ایک میلہ
دنیا میں آگیا ہے، ہر دور کا مسیحا
وہ ہے روح ِ ازل، اس کا نہیں بدل
وہ الفا و اومیگا، وہ ہی ہے آج و کل
انسان کی شبیہہ میں، وہ جلوہ ہے خدا کا دنیا میں آگیا ہے ، ہر دور کا مسیحا
بھٹکی ہوئی روحوں کا، مٹنے کو ہے اندھیرا
نورِ خدا کے کارن، ابھرا نیا سویرا
جو ہے روح ِ خداوند، جو ہے خدا کا کلمہ
دنیا میں آگیا ہے، ہر دور کا مسیحا
واپس جائیں