مادرِ علمی کے نام
حمید ہنری
گیت
مطالعات: 110
پسند: 0
(سینٹ پال اردو ہائی اسکول، کراچی کا ترانہ)
...
جو کچھ بھی آج ہیں ہم
جو کچھ بھی بنیں گے کل
اس مادرِ علمی سے
...
اک حرف شناسی دی اس نے
ہر ایک ہنر ہے اس سے ملا
نوخیز ذہن کی دھرتی پر
جو کوئی مہکتا پھول کھلا
اس مادرِ علمی سے
..
یاں علم ملا تعلیم ملی
ایمان ملا تنظیم ملی
اس کھیل تماشا دنیا میں
جو عزت و تکریم ملی
اس مادرِ علمی سے
...
یہ علم و عمل کا دھا را ہے
یہ شان و آن ہماری ہے
ہم آج اسے اپنائیں گے
جو کل کو شان ہماری ہے
اس مادرِ علمی سے
واپس جائیں