اثیموں پہ رب کی عنایت مبارک (کرسمس گیت)
حمید ہنری
مسیحی شاعری
مطالعات: 149
پسند: 0
اثیموں پہ رب کی عنایت مبارک
مسیحا کی لوگو ولادت مبارک
کرسمس مبارک ، کرسمس مبارک
ہر اک سمت جشنِ بہاراں بپا ہے
در و بام پہ اک چراغاں ہوا ہے
کرسمس جو لایا مسرت ، مبارک
رہا منتظر جس کا صدیوں زمانہ
مبارک ہو دنیا میں آج اس کا آنا
مسیحا کی آمد کی سعادت مبارک
فلک نے ہوشعنا کا نعرہ سنا ہے
زمین کو پیام محبت ملا ہے
صلح آشتی کی بشارت مبارک
واپس جائیں