دل کے آنگن میں کوئی پھول کھلا ہو جیسے (کرسمس گیت)
حمید ہنری
مسیحی شاعری
مطالعات: 178
پسند: 0
دل کے آنگن میں کوئی پھول کھلا ہو جیسے
ابنِ مریم کی ولادت کا صلہ ہو جیسے
دستِ قدرت نے دکھایا یہ کرشمہ اپنا
اک کنواری سے ہوا پیدا مسیحا اپنا
اس کا اندازِ تولد ہی جدا ہو جیسے
اس کی آمد کا یہ اعجاز ہوا چاہتا ہے
اک نئی زیست کا در باز ہوا چاہتا ہے
اک نئے دور کا آغاز ہوا ہو جیسے
اس کے آنے سے اثیموں کو مسرت ہے ملی
امن و انصاف کی دنیا کو بشارت ہے ملی
وعدہء روزِ ازل ایفا ہوا ہو جیسے
واپس جائیں